ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  چیچہ وطنی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

 چوہدری محمد حنیف جٹ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 سے منتخب ہوئے تھے۔

Caption

  ان کے انتقال کی خبر سے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر آزادی چوک اسٹیڈیم، چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔