ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا انٹرمیڈیٹ کی تمام کیٹیگریز میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

 تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا انٹرمیڈیٹ کی تمام کیٹیگریز میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ کی تمام کیٹیگریز میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا.

 تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ کے مختلف کیٹیگریز میں پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس میں پری میڈیکل، انجینئرنگ، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، ہیومینیٹیز اور کامرس سمیت تمام اہم شعبوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ ان طلباء و طالبات نے اپنی محنت اور لگن سے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں اور اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کیا ہے۔

پری میڈیکل بوائز کی کیٹیگری میں پنجاب کالج ٹوبہ کے محمد زین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ پنجاب کالج فیصل آباد کے رانا محمد محمود احمد خان نے دوسری اور ایسپائر کالج جھنگ کے ثاقب مظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل گرلز میں محمد علی جناح گرلز ہائر سیکنڈری سکول، پینسرہ کی طوبہ اعجاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب کالج کی اریبہ شفیق نے دوسری اور زوہہ تبسم (ایمان پبلک ہائر سیکنڈری سکول سوہل فیصل آباد) اور مائرہ خرم ( پنجاب کالج) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انجینئرنگ بوائز کی کیٹیگری میں پنجاب کالج کے نعمان مجید نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کپس فیصل آباد کے رانا فخر افتخار نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ پنجاب کالج کے ریان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گرلز میں کپس کالج فیصل آباد کی رملہ یوسف اور ایسپائر کالج کی لائبہ نوید نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کپس کالج کی سارہ کنول نے دوسری اور پنجاب کالج کی ریتاج مجاہد اور ایگزیکٹو گرائمر سکول سمن آباد کی مہلکہ تنویر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس بوائز کی کیٹیگری میں پنجاب کالج کے محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، کپس کالج سمندری کے حافظ احمد زبیر نے دوسری اور کپس کالج سمندری کے محمد عبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گرلز میں پنجاب کالج کی ماہنور عاصم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج کی انیقہ ایمان نے دوسری اور فریحہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومینیٹیز بوائز کی کیٹیگری میں محمد علی جناح ہائر سیکنڈری سکول پینسرہ کے کمال ہنجرا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ مقصود احمد نے دوسری اور گورنمنٹ مولانا محمد ذاکر کالج بھوانہ چنیوٹ کے عمر اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومینیٹیز گرلز میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری کی اسفا ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سپیریئر کالج تاندلیانوالہ کی طیبہ ارشد نے دوسری اور ٹپس کالج کی کومل بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامرس بوائز میں ایسپائر کالج جھنگ کے عبد اللہ شہزاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج کے عمر آصف نے دوسری اور سپیریئر کالج سٹی کیمپس کے محمد اویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامرس گرلز میں پنجاب کالج کی اریبہ اجمل نے پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب کالج کی ہی نور سحر نے دوسری اور ہادیہ ولید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ شاندار کامیابیاں ان طلباء و طالبات کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں، جو کہ تعلیمی میدان میں ان کی کامیابیوں کی بنیاد ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer