جمال الدین: سانحہ 9 مئی زمان پارک مین پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، پراسیکیوشن کےایک گواہ نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈکرائی۔
ملزمان کے وکلاء نے گواہ سے بیان پر جرح مکمل کی، عدالت نے ٹرائل کی کارروائی 20 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے مقدمہ کے دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔
اس کا مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے قریب ہے، تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میان علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔