ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل انتخابات ، خلاف ورزیوں پر اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان ان ایکشن

 پنجاب بار کونسل انتخابات ، خلاف ورزیوں پر اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان ان ایکشن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ ،ایڈوکیٹ جنرل کا بطور ریٹرننگ افسر اپنا اختیار اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان کو تفویض ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل  محمد عثمان خان  کی ہدایت پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ،پہلے مرحلے میں لاہور دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں کاروائیاں ہوں گی.

اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کی ہدایت پر ہائیکورٹ کے گردونواح میں امیدواروں کے تشہیری بینرز اور فلیکسز اتار دیے گئے،ٹرنر روڈ، فین روڈ ، ماڈل ٹاؤن ، کینٹ کچہری اور دیگر مقامات پر آویزاں تشہیری مواد ہٹا دیا گیاسیشن کورٹ لاہور میں تشہیری مہم کے خلاف جلد کریک ڈاون ہوگا , اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق توڑنے والے امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،  امیدوار صرف وکلاء سے رابطہ مہم تک محدود رہیں،  بینرز اور  فلیکسز کے ذریعے مہم نہ  چلائیں ،  خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی ، ضابطہ اخلاق کی پابندی سے ہی  انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں گے،  ادھر پنجاب بار کونسل کے سالانہ انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے ، انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں ہیں.

Ansa Awais

Content Writer