ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ ، آٹھ لاکھ روپے کے باؤنس چیک کے ملزم کی ضمانت منظور

 لاہور ہائیکورٹ ، آٹھ لاکھ روپے کے باؤنس چیک کے ملزم کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں باؤنس چیک کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا پیش ،عدالت نے سی سی پی او سے مدعی کی بروقت پیش نہ کرنے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے آٹھ لاکھ روپے کے باؤنس چیک کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

جیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم محمد عادل کی درخواست سماعت کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ سے کہا عدالت نے سی سی پی او کو خود مدعی مقدمہ پیش کرنے کا حکم دیاتھا، سی سی پی او خود مدعی کولے کر کیوں حاضر نہیں ہوئے۔ سی سی پی او نے جواب دیا کہ انہیں بتایا گیا کہ ڈائریکشن ملی تھی کہ مدعی کو پیش کروانا ہے، مدعی گزشتہ سماعت پر اور آج بھی پیش ہوا ہے ،اس معاملے کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے پاس انکوائری لگا دی ہے، چیف جسٹس نے کہا یہ پولیس افسران آپ کو درست بات نہیں بتاتے ، تاکہ آپ کو یہاں لے کر نہ آنا پڑے ، چیف جسٹس عالیہ نیلم مدعی مقدمہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں حاضر نہیں تھا ، یہ کورٹ سکون سے کیسز سنتی ہے، یہاں جو بھی موجود ہوتا ہے اس سے پوچھتی ہے ، آپ کے سامنے غلط سٹیٹمنٹ دی گئی ہے، اپنے افسران کو کہیں کہ جامع اور درست رپورٹس عدالت میں پیش کیا کریں۔ عدالت نے مدعی کی تعمیل اور عدم حاضری پر اظہار ناراضگی کیا ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے جواب دیا اس معاملہ کی انکوائری ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے پاس لگادی ہے، چیف جسٹس نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ آئندہ تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer