ویب ڈیسک : ہالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ ریڈ فورڈ اگست 1936 میں سانتا مونیکا کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے وہ ایک ایک دودھ والے کے بیٹے تھے۔ بعدازاں اداکار ایک آئل کمپنی میں اکاؤنٹنٹ بنے۔
رابرٹ ریڈ فورڈ کے کیریئر کا آغاز 1960 کی فلم ٹال اسٹوری میں ایک چھوٹے سے کردار کے سے ہوا،انہوں نے اپنے وقت کی معروف اداکارہ جین فونڈا کے ساتھ کام کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ ریڈ فورڈ نے اپنی اداکاری سے 60 اور 70 کی دہائی میں عالمی شہرت پائی، انھوں نے پچاس سے زیادہ ہالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
ریڈفورڈ کی یادگار فلموں میں شامل ہیں:
دی وے وی وئر (1973)، دی گریٹ گیٹس بی (1974)، آل دی پریذیڈنٹس مین (1976)، دی نیچرل (1984)، ان ڈیسنٹ پروپوزل (1993)، دی ہارس وِسپرر (1998) اور آل اِز لاسٹ (2013)۔
آرڈینری پیپل کے علاوہ انہوں نے جن فلموں کی ہدایت کاری کی اُن میں شامل ہیں:
اے ریور رنز تھرو اِٹ (1992)، کوئز شو، دی لیجنڈ آف بیگر وینس (2000)، لائنس فار لیمبس (2007) اور دیگر کئی فلمیں۔