افواہوں کا خاتمہ،شہبازشریف اور اسحاق ڈار کب وطن واپس آئینگے؟ بڑی خبر آگئی

Shahbaz Sharif, Ishaq Dar, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے متعلق افواہوں کا خاتمہ ہو گیا،شہبازشریف اور اسحاق ڈار  اور اسحاق ڈار آئندہ ہفتے وطن واپس آئینگے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی لندن میں اہم مشاورت کے بعد پاکستان روانگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ نواز شریف کی قانونی ٹیم کے سربراہ اعظم نذیر تارڑ پاکستان روانہ ہو گئے۔

لیگی رہنما زبیر عمر ، عطاء تارڑ آج شام پاکستان روانہ ہونگے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نواز شریف کا مقدمہ اسلام ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔

زبیر عمر ، عطاء تارڑ ، ملک احمد خان ، سیف الملوک کھوکھر ، نواز شریف کی وطن واپسی کی استقبالیہ کمیٹی میں شریک ہونگے۔ 

مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب میں لیگی کارکنوں کو متحرک کریں گے۔

ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کے نوجوان نواز شریف کی حفاظت پر مامور ہونگے۔ 

نواز شریف کی واپسی پر لاہور ائر پورٹ سے ماڈل ٹاون تک سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائینگے ۔

شہباز شریف ،مریم نواز ، حمزہ شہباز ، اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، سیف الملوک کھوکھر ، خواجہ عمران نذیر ، سمیت اہم رہنما استقبالی ٹرک پر سوار ہونگے۔