ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ملائشیا کی باٹک ائیر لائن نے کراچی کے لیے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان  کردیا۔ 

 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باٹک ائیر لائن نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو  مزید وسعت دینے کیلئے  کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا، باٹک ائیر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا  بھی آغاز کر رہی ہے۔

 ائیر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی، انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی، اس کے علاوہ ائیر لائن نے اسٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کے لیے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ باٹک ائیر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔