صائمہ نور کا رومانوی انداز، سینئراداکار ندیم سےگلے ملنے کی ویڈیو وائرل

The video of Saima Noor jokingly hugging Nadeem as a fan went viral
کیپشن: saima video with Actor Nadeem
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ صائمہ نور کی جانب سے سینئراور مقبول اداکار ندیم بیگ سے مداح بن کر مذاق میں گلے ملنے اور تصاویر کھچوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق صائمہ نور نےسینئر اور مقبول اداکار ندیم بیگ سے پرینک ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جہاں لوگوں نے دونوں اداکاروں سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں صائمہ نور نے برقع پہن رکھا ہے اور وہ سینیئر اداکار ندیم کو دیکھ کر ان کے پاس جاکر ان سے تصاویر کھچوانے کی فرمائش کرتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائمہ نور نے اپنا چہرہ مکمل طور پر ڈھانپ رکھا ہے جب کہ وہ ندیم بیگ کو بار بار اِدھر سے اُدھر چلنے اور مختلف انداز میں تصاویر و ویڈیوز بنانے کی فرمائش کرتی ہیں۔

صائمہ نور مذاق مذاق میں انجان مداح بن کر ندیم بیگ کو نہ صرف گلے لگانے کی کوشش کرتی ہیں، بلکہ ان کے چہرے اور ہاتھوں کو بھی چھوتی رہتی ہیں اور سینیئر اداکار ان کے ہاتھوں کو ہٹانے سمیت ان سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں صائمہ نور سینیئر اداکار کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ تصویر کھچوانے کی فرمائش کرتی ہیں، جس پر وہ انکار کرکے وہاں سے چلے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران فلم ساز سید نور آجاتے ہیں اور ندیم بیگ کو مسکرا کر کر بتاتے ہیں کہ خاتون کو دیکھیں تو سہی وہ کون ہیں؟

سید نور کی جانب سے بتائے جانے کے بعد صائمہ نور اپنے چہرے سے نقاب ہٹا دیتی ہیں، جس پر ندیم بیگ سمیت وہاں موجود تمام افراد ہنس پڑتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saima Noor (@saima.syednoor)

M .SAJID .KHAN

Content Writer