ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی مالکان کے شناختی کارڈ نمبر تبدیل، بڑی وجہ سامنے آگئی

 Excise motor branches it system pasword misused and change the vehicle ownerships
کیپشن: vehicle ownerships
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ایکسائز کی موٹر برانچز کےسافٹ وئیر کا ناقص سکیورٹی سسٹم،لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کے کوائف اور ملکیت تبدیل، ایکسائز حکام لاعلم،مختلف دفاتر میں اوقات کار کے بعد غیر متعلقہ افراد نے آئی ٹی ماہرین کی مدد سے انسپکٹرز کا پاسورڈ استعمال کرکے درجنوں گاڑیوں کے مالکان کے شناختی کارڈ نمبر تبدیل کردیئے۔

تفصیلات کےمطابق ایکسائز کے آئی ٹی ماہرین کی عدم توجہ سے شہریوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا ڈیٹا غیر محفوظ ہوگیا،موٹربرانچزکا حساس سسٹم دفاتر کی بجائے غیر متعلقہ افرادایکسائزکےآئی ٹی ماہرین کی مدد سے استعمال کرنے لگے،موٹر برانچز ڈی ایچ اے اور باغبانپورہ میں انسپکٹروں کے پاسورڈ رات کے اوقات میں استعمال کرکے درجنوں گاڑیوں کے شناختی کارڈ نمبرتبدیل کردیئے گئے۔

شناختی کارڈ کی تصیح کی آڑ میں گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کی گئی،پاسورڈ صرف متعلقہ کمپیوٹر کے الاٹ کئے جاتے ہیں اور دوسرے سسٹم پر کھولنے کےلئے آئی ٹی ہیڈ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ انسپکٹرز نے پاسورڈ غلط استعمال ہونے پر ڈائریکٹر ایکسائز کوتحریری طور پر آگاہ کردیا،ڈائریکٹر نعمان خالد نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer