اداکارہ منال خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو منظرعام پر

Ahsan Mohsin Ikram & Minal Khan dance video viral
کیپشن: Ahsan Mohsin Ikram & Minal Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کے ڈانس کی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے ملے جلے کمنٹس کئے جارہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے،منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی، دونوں فنکاروں کے ولیمے کی تقریب کل یعنی 12 ستمبر ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام رقص کررہے ہیں،وائرل ہونے والی یہ ویڈیو احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی،  احسن محسن اکرام کی ڈولکی تقریب میں دنوں نے رقص کیا جس کو مداحوں نے پسند کیا، ویڈیو کے کیپشن میں احسن نے لکھا کہ' میری خوشی کی جگہ'۔

ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے منال خان کی بہن اداکارہ ایمن خان کی جانب سے نیک دعائیں دی گئیں جبکہ ایمل منیب کے نام سے بنی انسٹاگرام سے مختصر تحریر میں لکھا گیا کہ' اللہ بری نظر سے بچائے'۔

 واضح رہے کہ ولیمہ کے دن ایک مہمان خاتون دھوکا کھا گئی،خاتون مہمان منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان کو دُلہن سمجھ بیٹھیں،  اداکارہ نے خاتون کو اشارے سے بتاتے ہوئے کہا کہ دلہن میں نہ ادھر ہے، خاتون کے دھوکا کھانے پر وہاں موجود اداکارہ ایمن خان سمیت مہمانوں مسکراتے رہے۔

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے جس کو دیکھ کر صارفین بھی محظوظ ہورہے ہیں اور دلچسپ تبصرے  کئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer