ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا ہوکر167روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوز روز قبل ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی پرواز دیکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی  تو ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔  انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا ہوکر167روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوز روز قبل ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 26اگست2020کوڈالر168اعشاریہ 43روپےکی سطح تک گیا تھا۔  رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔ سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم  رواں سال مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال2020 کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکرا جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے پاکستان  میں ڈالر کی قدر مسلسل دباو کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ افغانستان میں ڈالر کی بڑھتی  ہوئی مانگ اور افغانستان کے حالات ہیں۔