ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی دکانداروں کیلئے رحمت بن گئی

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی دکانداروں کیلئے رحمت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی )  ہائیکورٹ کیجانب سے پلاسٹک پولیتھین بیگز پر پابندی، ڈیپارٹمنٹل سٹورز مالکان اور چھوٹے دکانداروں کیلئے رحمت ثابت ہوئی، اب سودا سلف کیساتھ گاہک کو پلاسٹک بیگز کی قیمت بھی اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتی ہے۔

ہائیکورٹ کیجانب سے پلاسٹک پولتیھین بیگز پر پابندی ڈیپارٹمنٹل سٹورز مالکان اور چھوٹے دکانداروں کیلئے رحمت بن گئی ہے، ۔پہلے دوکاندار حضرات گاہکوں سودا سلف پلاسٹک شاپنگ بیگز میں ڈال کر دیتے اور پلاسٹک بیگز کی قیمت اپنی جیب سے ادا کرتے تھے، مگر ہائیکورٹ کیجانب سے پلاسٹک بیگز پر پابندی کے بعد گاہکوں کو سودا سلف کپڑے کے بیگز میں ڈالنا پڑتا ہے اور اسکی قیمت بھی گاہک کو ہی ادا کرنا پڑتی ہے۔

سرکلر روڈ پر واقع ہول سیل مارکیٹ کپڑے سے بنے شاپنگ بیگز پانچ، دس اور پندرہ روپے فی کس کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں، جو پرچون میں گاہکوں کو آٹھ، پندرہ اور بیس روپے فی کس کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں۔ تاہم دکاندار طبقہ خوش ہے کہ کپڑے کے شاپنگ بیگز کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوگی اور اس کی ادایئگی بھی گاہک کرے گا۔

پلاسٹک بیگز پر پابندی اور کپڑے کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر نہ صرف دکاندار بلکہ گاہک بھی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے اس سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔