ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) کیلئے بڑی خبر ، مریم نواز کو ریلیف مل گیا

مسلم لیگ (ن) کیلئے بڑی خبر ، مریم نواز کو ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   الیکشن کمیشن سے  مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا. الیکشن کمیشن نے  مریم نواز کی نائب صدارت کے خلاف درخواست مسترد کر دی ۔

مریم نواز کی پارٹی نائب صدارت کا معاملہ،  چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔    مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر برقرار رہیں گی، الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن نے  مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی.  

ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے دلائل دئیے کہ   مریم نواز  کو تعینات کیا گیا انکے عہدے پر الیکشن نہیں ہوا، نائب صدر کے پاس اختیارات نہیں ہیں، درخواست گزار   مریم نواز  کی تقرری سے متاثرہ فریق نہیں، درخواست خارج کی جائے۔

مریم نواز  کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے دلائل دئیے کہ پارٹی عہدہ رکھنا کسی شخص کا بنیادی حق ہے۔ آرٹیکل 62،63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا تاہم آج جج نے فیصلہ سناتے ہوئے  مریم نواز کے حق میں فیصلہ دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer