ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹا کا میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کرنیکا فیصلہ

میٹا کا میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا کی جانب سے میک او ایس اور ونڈوز کے لیے میسنجر ایپ کو شٹ ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ ،انسٹا  جیسے  کئی چیٹنگ ایپس موجود ہیں ۔فیس بک کا مسینجر اب  پہلے سے کم استعمال ہوتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر  پالیسیاں بھی تبدیل ہو رہی ہیں ۔ اس لیے میٹا نے  ڈیسک ٹاپ پر بند کرنے کا عندیہ کیا ۔اب ان ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سسٹمز کو استعمال کرنے والے صارفین میسنجر کو فیس بک یا میسنجر کی اپنی ویب سائٹ پر استعمال کرسکیں گے۔میٹا کے مطابق 15 دسمبر کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے میسنجر ایپ کو ریٹائر کر دیا جائے گا۔کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آخر میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپس کو ختم  کیا جا رہا ہے۔

میٹا سپورٹ کے ایک پیج کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن موصول ہوگا اور 15 دسمبر کے بعد ایپ تک رسائی بلاک کر دی جائے گی۔ان ایپس میں موجود چیٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی آپ کو اقدامات کرنا ہوں گے۔کمپنی کے مطابق صارفین کو سکیور اسٹوریج کو ٹرن آن کرنا ہوگا اور اپنے اکاؤنٹ کے لیے پن کوڈ کو ایڈ کرنا ہوگا، تاکہ آپ کی چیٹس آرکائیو میں پہنچ جائیں۔

اس کا طریقہ کا کافی آسان ہے۔ڈیسک ٹاپ ایپ میں پروفائل پکچر کے اوپر موجود گیئر آئیکون پر کلک کریں۔وہاں پرائیویسی اینڈ سیفٹی اور پھر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس پر کلک کریں۔

اس کے بعد میسج اسٹوریج پر کلک کرکے ٹرن آن سکیور اسٹوریج کو ٹرن آن کر دیں۔

خیال رہے کہ میٹا نے 2014 میں میسنجر کو فیس بک سے ہٹا دیا تھا تاکہ صارفین کو الگ میسجنگ تجربہ فراہم کیا جاسکے۔بعد ازاں کمپنی نے میسنجر اور انسٹا گرام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی مگر پھر اس خیال کو ترک کردیا۔اب بظاہر میٹا کی میسجنگ میں دلچسپی گھٹ گئی ہے اور ڈیسک ٹاپ ایپس کو شٹ ڈاؤن کرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ بیشتر افراد کمپنی کی موبائل ایپس یا ویب سائٹس استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔