(احسن عباسی)شہر قائد میں موسم گرم اور خشک جبکہ راتیں خنک ہونے لگیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں د ن بھرموسم گرم اور خشک رہے گا،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارات 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیا ت کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،شہر میں شمال مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس انتہائی سرد موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے ، بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہر آسکتی ہے، تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔