ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں آج کسی بھی سیاسی نوعیت کے مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی

لاہور ہائیکورٹ میں آج کسی بھی سیاسی نوعیت کے مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں آج کسی بھی سیاسی نوعیت کے مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی، جبکہ جمعہ کے باعث عدالتوں میں معمول سے ہٹ کر غیر معمولی سکون اور ویرانی دیکھی گئی۔
 جمعہ کے دن لاہور ہائیکورٹ میں انسدادِ دہشت گردی کیسز اور قتل کے مقدمات بارے اپیلیں سننے والے ڈویژن بنچز نے مقدمات کی سماعت نہیں کی، وکلاء کی بڑی تعداد نمازِ جمعہ کے باعث عدالت نہیں پہنچی، جبکہ سائلین کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔
، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محترمہ عالیہ نیلم کی عدالت میں بھی آج کوئی کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں تھا۔ اس کے علاوہ دیگر سنگل اور ڈویژن بنچز کی فہرست میں بھی سیاسی نوعیت کے کسی مقدمے کا اندراج نہیں کیا گیا۔عدالتی احاطے میں معمول کے دنوں کی نسبت سکوت اور کم سرگرمی رہی۔ عدالت کے راہداریوں، کمرہ عدالتوں اور بار رومز میں بھی وکلاء کی چہل پہل مفقود رہی۔ہفتے کے اختتامی روز کے باعث عدالتی کارروائیاں محدود رہیں، اور بیشتر افسران و اہلکار ضروری فائلوں کی حد تک مصروف نظر آئے۔
ذرائع کے مطابق، آئندہ ہفتے پیر کے روز سے معمول کی عدالتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے، جبکہ اہم سیاسی مقدمات کی سماعتیں بھی اگلے ہفتے کے دوران متوقع ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer