حاشر احسن: اسلام آباد کی سپیشل کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں دونوں ملزموں کے وکیلوں نے اپنے حتمی دلائل دے دیئے۔
آج ملزمان کی حد تک مقدمہ کی سماعت مکمل ہو گئی۔ اب صرف استغاثہ کے حتمی دلائل ہونا باقی ہے جس کے بعد عدالت اس مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کا اعلان کرے گی اور اسی وقت یا اس کے بعد کسی بھی وقت فیصلہ سنا دے گی۔
اسلام آبادسپیشل کورٹ نے کی آج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ سینئر سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آج ملزمان کے وکیل سلمان صفدر نے حتمی دلائل دیئے، پراسکیوشن کیجانب سے جوابی دلائل کیلئے مناسب وقت مانگا گیا، کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے جیل میں سہولیات کے حوالے سے بھی درخواست دائرکی گئی،عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت کی جیل حکام کو دو دن میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی سربراہی میں خصوصی عدالت کر رہی ہے۔ عمران خان، بشریٰ بیبی اور معزز جج کو درپیش سکیورٹی مسائل کے پیش نظر اس مقدمہ کی سماعت اڈیالہ جیل کے اندر ہو رہی ہے۔
29 ستمبر کو پراسیکیوشن کے وکلا نے حتمی دلائل دے دیئے تو اسی روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہو جائے گی اور جج کسی بھی وقت فیصلہ سنا دیں گے۔