معروف اداکارہ سارہ خان کو کیا ہوا؟شوہر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

معروف اداکارہ سارہ خان کو کیا ہوا؟شوہر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)پاکستانی معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کے لئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے انسٹاسٹوری پر سارہ علی خان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں ہسپتال کے  بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔ انہوں نے اس کےکیپشن میں  مداحوں سے انکی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-10-17/news-1697544076-1692.jpg

سوشل میڈیا پر اداکارہ سارہ علی خان کی صحت کے حوالے سے تصویر شیئر کرتے ہی مداح پریشان ہو گئے اور انکی صحت کیلئے کئی سوالات شروع کردیئے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ علی اور فلک شبیر نے کچھ روز قبل ہی اپنی بیٹی  عالیانہ فلک کی سالگرہ منائی تھی ، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے  لکھا کہ میری پیاری بیٹی کو دوسری سالگرہ مبارک ہو۔ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کے یوٹیوب پر جاری وی لاگ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماشااللہ وی لاگ ختم ہوا۔

Ansa Awais

Content Writer