ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ ،کونسا اصلی ؟ اسٹیٹ بینک سے خبر آگئی

 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ ،کونسا اصلی ؟ اسٹیٹ بینک سے خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-10-17/344212_1249501_updates.jpg

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔

سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہےکہ 75 روپے کے ہرے اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں جو کہ پاکستان بھر  میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer