(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، ایل این جی 2.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق مائع قدرتی گیس( ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، ایل این جی 2.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کردی گئی ، اوگرا نےنوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق اکتوبر کے لئے ہوگا ،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی۔
سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔