واٹس ایپ کا ایسا فیچر متعارف جو صارفین کی زندگی کو آسان بنا دے گا

واٹس ایپ کا ایسا فیچر متعارف جو صارفین کی زندگی کو آسان بنا دے گا
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا۔

 میٹا کی زیرملکیت کمپنی مسلسل نئے فیچرز تیار کرنے میں مصروف رہتی ہے۔اب ایسے فیچر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے اور بظاہر اب یہ متعارف ہونے کے قریب ہے۔ 

واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر موجود ہے۔یہ وہ فیچر ہے جس کا عرصے سے صارفین کو انتظار ہے کیونکہ ابھی کسی میسج میں کوئی غلطی ہوجائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔ویسے تو اب ٹوئٹر میں بھی ایک ایڈٹ بٹن کا اضافہ ہوگیا ہے مگر واٹس ایپ صارفین تاحال اس کا انتظار کررہے ہیں۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔

جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر