ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری، شبلی فراز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

فواد چودھری، شبلی فراز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اور سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا افتتاح کیا،جس کے بعد پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والے دنیا کے 18 ممالک میں شامل ہوگیا اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی پاکستان کی کامیابی کو سوشل میڈیا پر  شیئر کیا لیکن املاء کی ایسی غلطی کردی کہ لیگی رہنما احسن اقبال نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ساتھ میں اصلاح بھی کروادی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم، آج وزیر اعظم NUST سائنس پارک میں Heart Stunts مینو فیکچرنگ کا افتتاح کر رہے ہیں،یہSTUNTs یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو Stunts بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں"۔

ان کی اس ٹوئٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے لکھا کہ یہ ہیں ہمارے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ، STUNT نہیں STENT ہوتا ہے"-

دوسری جانب شبلی فراز نے سوشل میڈیا پرگوجرانوالا کے جلسے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک شعر کا مصرعہ لکھا، انہوں نے غالب کے مصرعے کو احمد فراز کا مصرعہ قرار دے دیا۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز پر تنقید کی جانے لگی کہ یہ مصرعہ مرزا غالب کے شعر کا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس بات کی نشاندہی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تصحیح کرتے ہوئے ایک بار پھر مرزا غالب کا نام لکھ کر مصرعہ ٹوئٹ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer