ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کیلئےشعیب نےکیسےرضامند کیا؟ ثانیہ مرزا نےسب بتادیا

شادی کیلئےشعیب نےکیسےرضامند کیا؟ ثانیہ مرزا نےسب بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اہلیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ شعیب نے انہیں شادی کے لئے کیسے پرپوز کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے اور شعیب ملک کے درمیان بننے والے رشتے کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ہم ازدواجی زندگی کے بندھن میں بندھیں،اپنے ایک انٹرویو میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی اہلیہ نے راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ میں کھانا کھا رہی تھی کہ وہ آگئے ہم ایک دوسرے کا پہلے سے جانتے تھے۔

شعیب نے ٹینس میں دلچسپی ظاہر کی اور میرے کل ہونے والے میچ کے لئے روایتی راستہ اختیار  کرتے پاسز مانگے،انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقدر کیا ہے؟ ہم ہوبارٹ میں ملے جہاں 7 کے بعد کوئی آدمی نہیں تھا،اور پھر دو مہینوں کے بعد اس نےاعتراف کیا اور  کہا میں جانتا ہوں کہ آپ یہاں تھی۔

چند ماہ بعد شعیب نے مجھے کہا کہ' دیکھو میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کے گھر والوں سے ملنے آؤں گا ، اور آپ مجھے بتائیں کہ آپ کب شادی کرنا چاہتی ہیں؟اگر آپ راضی ہیں تو مجھے بتادیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے بھارتی ٹینس سٹار متاثر ہوئیں۔ ثانیہ کا کہناتھا کہ ان کو کوئی پچھتاوا نہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا  اذہان ہے،گزشتہ دنوں   ثانیہ مرزا اور ان کے صاحب زادے اذہان ملک نے آج ساحل سمندر پر دن گزارہ اور وہاں بنائی ایک ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو پر اداکارہ ماہرہ خان  نے بھی شعیب ملک کے صاحب زادے اذہان کے لیے ایموجیز کا استعمال کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ 


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer