ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی موجیں لگ گئیں، آئی جی پنجاب نے شاندار اعلان کردیا

پولیس اہلکاروں کی موجیں لگ گئیں، آئی جی پنجاب نے شاندار اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پولیس اہلکاروں اور افسران کی بھی سنی گئی، نئے آئی جی پنجاب  پولیس جاوید سلیمی نے ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس جاوید سلیمی نے پولیس افسروں اور اہلکاروں سے اپنے پہلے دربار میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تبدیلی کا آغاز خود سے شروع کریں گے، آپ لوگوں پر بہت بھاری ذمہ داری ہے اور میں بطور انسپکٹر جنرل پولیس میں خود بھی پوری کروں گا اور اپنے دوسرے افسروں سے بھی پوری کراؤں گا، میرا کوئی انسپکٹر اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا کہ میرے کسی کانسٹیبل، اے ایس آئی یا سب انسپکٹر کو کوئی مسئلہ ہو اور وہ حل نہ کرے، آپ کے مسائل تھانوں میں حل ہونگے۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ میں10 کروڑ عوام کے تحفظ کے لئے آئی جی بنا ہوں، میں لوگوں کو معطل کرنے کے لئے آئی جی نہیں بنا اور بطور آئی جی میرا وژن کلیئر ہے، میں کبھی تھانہ کلچر کی بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تھانہ کلچر نہیں سیاسی کلچر ہے۔ آپ مسائل میں ہوں اور میں پالیسیاں دوں ایسا نہیں ہوگا، میں نے آپ کو گائیڈلائن دینی ہے، عمل آپ نے کرنا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کام نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟ جرائم کے خاتمے کیلئے تمام افسر محنت سے کام کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer