ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے بجٹ میں اہم محکمے کو نظر انداز کردیا

پنجاب حکومت نے بجٹ میں اہم محکمے کو نظر انداز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پنجاب حکومت نے بجٹ میں محکمہ جنگلی حیات اور ماہی پروری کو نظر انداز کر دیا۔ گزشتہ برس ملنے والے80 کروڑ روپے کے بجٹ کو کم کر کے 25 کروڑ روپے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں جنگلی حیات کیلئے 80 کروڑ روپے کا بجٹ مختص اور ماہی پروری کیلئے 85 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے تھے۔ نئی حکومت کیلئے جنگلی حیات اور ماہی پروری ترجیحات میں شامل نہیں۔ مالی سال 19-2018 میں جنگلی حیات اور ماہی پروری کیلئے 25، 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ سے صرف جاری ترقیاتی کاموں کو ہی مکمل کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ جنگلی حیات نے سابقہ حکومت سے ایک ارب روپے کے بجٹ کا مطالبہ کیا تھا جس سے پنجاب کے چڑیا گھروں کیلئے نئے جانور لائے جانے تھے۔ لاہور چڑیا گھر کیلئے ہاتھی سمیت دیگر چڑیا گھروں میں بھی نئے جانوروں کی ضرورت ہے۔ قلیل بجٹ کے باعث محکمے کے معاملات بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے محکمے کے افسران کو کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer