سٹی42: اداکارہ میرا نے ایک بار پھر طلاق لے لی۔ میرا نے خود اعلان کر کے بتایا کہ ان کی تیسری مرتبہ شادی ٹوٹ گئی ہے اور انہوں نے طلاق لے لی ہے۔
جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باضابطہ اعلان کیا ہے، اداکارہ میرا نے بتایا کہ اب میں اپنی زندگی کے انتہائی پرسکون اور شاندار مرحلے سے گزر رہی ہوں۔

میرا وسودیون نے اپنے تیسرے شوہر فلم کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے اپریل 2024 میں شادی کی تھی، ڈیڑھ سال بعد میرا نے بتایا کہ وہ اس سال اگست سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا سے وپن پوتھینکم سے شادی کے موقع پر بنائی گئی تمام تصاویر بھی ہٹا دیں ہیں۔
واضح رہے کہ 43 سالہ اداکارہ اپنی ملیالم فلموں تھنماتھرا، اوروون، ویرم: فائٹ فار جسٹس اور ام اہا کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا، میرا کی وپن سے ملاقات ایک ملیالم سیریز کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں نے گزشتہ برس کوئمبتور میں شادی کرلی تھی۔ میرا کی یہ تیسری شادی تھی، یہ شادی ایک سال کے لگ بھگ ہی چل سکی۔