ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل الیکشن ؛ حتمی نتائج کا اعلان

 پنجاب بار کونسل الیکشن ؛ حتمی نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب بار کونسل نے حتمی نتائج کا اعلان کردیا
ریٹرننگ افسر پنجاب بار کونسل کی منظوری کے بعد کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے 75 کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ 
لاہورسیٹ سے16 امیدوار کامیاب جبکہ  77 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔پنجاب بار کونسل، لاہور سیٹ سے اویس احمد بھٹی 6536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، لاہور سیٹ سے سمیرہ حسین 5995،شہزاد خان کاکڑ 5754ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ۔
لاہورسیٹ سے ملک عدیل احسان 5663 ،میاں آصف علی 5593 ، عباس علی چدھڑ 5583 ،ملک مقصود کھوکھر 5549،میاں یاسر صدیق 5328ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ۔
ملک سہیل مرشد 5163،ریحان احمد خان 5149،رانا ضمیر احمد جھیڈو 5096،چوہدری زبیر احمد کسانہ 4965 ،عابد حفیظ ورک 4832، میاں عمران پاشا 4801،رانا حسیب احمد خان 4651،شاہد مقصود بھلا 4647 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔
قصور سیٹ سے سردار نبی احمد 7018 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، شیخوپورہ سیٹ سے عمر حیات بھٹی 6259 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اورننکانہ صاحب سیٹ سے خالد حسین سندھو 5651 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ فیصل آباد سیٹ سے رانا معظم عباس خان 4035 ووٹ ، چنگیز احمد خان کاکڑ 3566 ،قیصر نذیر احمد ساہی 3432،امتیاز احمد لونا 3113  ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔

جھنگ سیٹ سے چوہدری محمد مشتاق 3941 ،چنیوٹ سیٹ سے ملک غلام عباس نسوانہ 4444 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سیٹ سے چوہدری احتشام انور 4317 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔