ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر

1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگوں کا انتظار ختم ہوگیا، راولپنڈی میں نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے۔

راولپنڈی میں نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری ذرائع میں شمار ہوتا ہے، اور یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین کی فہرست

30 لاکھ کا پہلا انعام خوش نصیب نمبر 091925 کے نام نکلا، دوسرا انعام 106210 ، 502971 ، 916702 جبکہ تیسرے انعام کے کئی امیدوار حق دار ٹہرے۔ 

نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں دستیاب ہے۔

انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔