ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے میں ریکارڈز پر کھلاڑیوں و اسٹاف کا بھرپور جشن

بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے میں ریکارڈز پر کھلاڑیوں و اسٹاف کا بھرپور جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے کی خوشی میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔

دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا، دیگر کھلاڑی اور سٹاف ممبرز اس موقع پر موجود تھے ۔ 

کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔