ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج

بانی پی ٹی آئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج، بحالی کی متفرق درخواست بھی لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوگئی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے خلاف درج مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست اس سے پہلے عدم پیروی پر خارج ہوچکی ہے، جبکہ اس درخواست کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بانی تحریک انصاف کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتہ ایڈووکیٹ ایک بار پھر پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے عدم پیشی کے باعث درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے پہلے سے خارج شدہ درخواست کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست بھی عدم پیروی پر خارج کر دی۔بانی پاکستان تحریک انصاف نے 2023 میں یہ درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

صوبے کے مختلف شہروں میں ایک جیسے نوعیت کے مقدمات درج ہیں ،متعدد کیسز میں ایک ہی روز سماعت کی تاریخ مقرر ہوتی ہے،دور دراز شہروں کی عدالتوں میں پیش ہونا مشکل ہے،اسی لیے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے،،درخواست میں حکومتِ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer