راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے الیکٹرک ٹیکسی اسکیم کے تحت شہریوں میں دلچسپی بڑھنے پر اقدامات تیز کر دیے ہیں, نومبر کے آخری ہفتے میں اسکیم کی بیلٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی کے حصول کے خواہشمند 28 ہزار سے زائد شہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں,موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے.
درخواست گزاروں کا ڈیٹا بینک آف پنجاب کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ بیلٹنگ کے بعد ڈاؤن پیمنٹ کے لیے رابطہ کیا جا سکے,ڈاؤن پیمنٹ مکمل کرنے والے درخواست گزاروں کو 3 سے 4 ماہ میں الیکٹرک ٹیکسی فراہم کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور شہریوں کے لیے جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہے۔