بین الصوبائی بار کونسلز کے اجلاس میں "محسن سپیڈ"کے چرچے

Mohsin Speed, City42, Inter Provincial Bar Counsels meeting, Lahore, Lawyers, Mohsin Naqvi, Interim Chief Minister of Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ”محسن سپیڈ،نام بھی کام بھی، مستقل وزیر اعلیٰ“پنجاب بار کونسل میں بین الصوبائی بارکونسلزکے مشترکہ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے لقب "محسن سپیڈ" کے چرچے رہے۔
    پنجاب بار کونسل میں بین الصوبائی بارکونسلزکے مشترکہ اجلاس میں وکلاء برادری کے رہنماؤں نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی دن رات محنت کو سراہا۔ رہنما پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی جس سپیڈ سے منصوبے مکمل کررہے ہیں،اس کو میچ کرنا آنے والے کسی بھی وزیر اعلیٰ کے لئے بہت مشکل ثابت ہوگا۔
اگر قانون میں کوئی گنجائش ہو تو ہم آپ کو مستقل وزیر اعلیٰ رکھنے کی سفارش کریں۔ ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا کہ محسن سپیڈ نے ریگولر وزرائے اعلیٰ کی رفتار سے بڑھا کر کام کیا ہے۔محسن سپیڈ کا ایک نام ہے اور آپ نے کام کر کے دکھایا ہے۔