بڑی خوشخبری؛ روس کا پاکستان کیساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

pakistan and russia new agreement
کیپشن: pakistan and russia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑا معاہدہ،معاہدہ سے پاکستان اور روس کے مابین روڈ کے ذریعے سفر اور سامان کی  آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی۔

وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وٹالی سیویلیف سے ملاقات ہوئی،مولانا اسعدمحمود بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کئے،ٹرانسپورٹ آپریشنز روڈ ٹرانسپورٹ پرمٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے ، آپریشنل طریقوں پر اتفاق کرنے اور نفاذ سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشتر کہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔

مولانا اسعد محمود کا کہناتھا کہ معاہدہ سے پاکستان اور روس کے مابین روڈ کے ذریعے سفر اور سامان کی  آسانی سے ترسیل ممکن ہوگی،روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے،  یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط اور عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا، روس یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن بحال ہو گا تا کہ تجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق چل سکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer