چینی صدر نے کینیڈین وزیراعظم کی بھری محفل میں کلاس لے لی

Chinese President with Canadian PM
کیپشن: Chinese President with Canadian PM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے صدر  شی جن پنگ نے کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو کی بھری محفل میں کلاس لے لی۔

جی 20 اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے چینی صدر شی نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔

میڈیا نے کینیڈین الیکشن میں چین کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کے دعوے کیے تھے جس پر چینی صدر شی نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کوبتادی گئی ہے، یہ غیرمناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپکی جانب سے کوئی بات یقینی بھی ہے۔

اس پر کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزاد، کھلے اور بے تکلف ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جسے جاری رکھا جائے گا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تعمیری ملاقاتیں جاری رہیں گی جس پر چینی صدر شی نے جواب دیا کہ اس کے لیے پہلے ماحول بناؤ اور  ٹروڈو سے ہاتھ ملایا اور چل دیے۔یہ مختصر مگر معنی خیز گفتگو کینیڈا اور چین کے درمیان جاری تناؤ کی نشاندہی کے لیے کافی ہے۔