اداکار شہریار منور نے اپنی وائرل ویڈیو پر تنقید کی وضاحت پیش کردی

Sheheryar Munawar
کیپشن: Sheheryar Munawar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی وائرل ویڈیو پر نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اس معاملے پر وضاحت پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار شہریار منور نے اپنی وائرل ویڈیو پر نواز الدین صدیقی کے پائوں چھونے کی وجہ سے تنقید پر وضاحت پیش کردی ہے۔ شہریار منور نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عام چٹ چیٹ سیشن تھا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی گفتگو سن رہے تھے، اور پھر ماہرہ نے ان سے گورو جی (نوازالدین صدیقی )کے پائوں چھونے کو کہاجبکہ نواز الدین صدیقی نے ایسا کرنے سے منع کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت غیر منصفانہ رویہ ہے کہ ایک اداکار کے طور پر آپ کو ہر وقت چوکنا رہنا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ سندھی ہیں اور احتراماً پائوں چھوئے ،وہ اپنے والد، اپنے سینئر عاصم رضا اوہ نگاہ جی کے بھی پائوں چھوتے ہیں۔

شہریار منور نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے یہ کلپ ایڈٹ کرکے اس پورے واقعے سے صرف اس خاص لمحے کو شیئر کرکے اسے منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ شہریار منور کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک ویڈیو رواں ماہ نومبر کے آغاز میں وائرل ہوئی تھی، جس میں شہریار منور کو نوازالدین صدیقی کے پائوں چھوتے ہوئے دیکھا گیاہے

Sughra Afzal

Content Writer