ماسک نہ پہننے والے اساتذہ اور طلبا کو  جرمانہ ہو گا

ماسک نہ پہننے والے اساتذہ اور طلبا کو  جرمانہ ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی انسداد کورونا اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی،کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے اور کلاس میں غیرموجودگی پراساتذہ اور طلبا کو فی کس 100 روپے جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نئی ہدایات اور ایس او پیز کا اجراءکردیا گیا۔ وی سی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کیمپس میں ہر جگہ کورونا ایس او پیز اور پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
طلباکلاس/امتحانات کے فوری بعد کیمپس خالی کردیں، 6 فٹ کا معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔

کیمپس میں ہروقت چہرے پر ماسک پہنے رکھیں۔ کیمپس میں اکٹھے بیٹھنے اور کسی قسم کے گروپ میں اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں۔ہاسٹل کے طلبہ کو بھی سختی سے ہدایات کی گئی کہ وہ ہاسٹل وارڈن کے ذریعے پہلے سے بتائی گئی ہدایات پرعمل کریں۔