قیصر کھوکھر: پٹواری رشوت لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اینٹی کرپشن نے ہتھکڑیاں لگا کر حوالات میں پہنچا دیا۔
اینٹی کرپشن لاہور نے تحصیل شالیمار کے حلقہ کوٹلی گھاسی کے پٹواری کوثر عباس کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
ملزم پٹواری کوثر عباس نے شہری محمد عتیق سے فرد جاری کرنے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن نے شہری کو نشان زدہ کرنسی نوٹ دے کر پٹواری کے پاس بھیجا۔ جونہی پٹواری نے رشوت وصول کی، اینٹی کرپشن نے ریڈ کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
پٹواری کوثر عباس سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے اس کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔