ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ، لاہور جم خانہ کے قاسم علی خان کے نام

 گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ، لاہور جم خانہ کے قاسم علی خان کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) لاہور جم خانہ کے قاسم علی خان نے گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا، دفاعی چیمپیئن سردار مراد خان اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انعامات تقسیم کیے۔

لاہور جم خانہ گالف کورس پر ہونے والے تین روزہ ٹورنامنٹ میں قاسم علی خان نے 213 نیٹ سکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ لاہور جم خانہ کے کیپٹن گالف عمر جاوید ضیا رنرز اپ جبکہ رضوان رئیس خان تیسرے نمبر پر رہے۔ امیچور گراس میں حسنین احمد نے پہلی، زنیر خان نے دوسری اور کامران خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عمران محمود نیٹ بیسٹ راؤنڈ اور جعفر مسیح نے گراس بیسٹ راؤنڈ کھیلا، جونئیر نیٹ میں پی اے ایف کے احمد نے پہلی اور گیریژن کے طیب طاہر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جونئیر گراس میں آدم خان نے پہلی اور شیر علی خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی، سینئرز نیٹ میں میجر قاسم قریشی اور گراس میں اسد خان فاتح رہے جبکہ ویٹرنز نیٹ میں اعجاز ملک اور گراس میں اختر حیات نے ٹرافی حاصل کی۔ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز خواتین گالفرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں، لیڈیز نیٹ میں میمونہ تارڑ اور گراس میں تہمینہ احمد نے کامیابی سمیٹی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مذہبی ٹورازم کو ترقی دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہوگی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہونے کی سب سے بڑی وجہ امن وامان کی صورت حال بہتر ہونا ہے جس کا کریڈٹ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو جاتا ہے۔