رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے روانہ

رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم دورہ سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئی، سری لنکا میں ٹیم ایشیا کپ اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لےگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کےعلاوہ میزبان سری لنکا، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کی مختلف اکیڈمیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، رانا نوید اکیڈمی کے چیئرمین اور سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹیم میں الیاس رضا، مغیث، طلحہ وجیم، شاہ زیب کھوکھر، احمد نواز، زوہیب خان، علی رضا، مطیع اللہ، علی عمران، ثاقب رانا،سید ذیشان، وجاہت عمران، رانا توقیر، حیدر علی بٹ اور سید سمیع اللہ شامل ہیں، رانا خالد حسن ٹیم کےمنیجر و کوچ ہیں۔

ٹیم کے کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ سری لنکا جارہے ہیں، کامیابی حاصل کرکے واپس آئیں گے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer