راؤ دلشاد:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سپیکر ملک محمداحمدخان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال، گورننس اور ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ “معرکۂ حق” میں کامیابی کے بعد پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تاہم ملک کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ گورنر پنجاب کے مطابق موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی و ادارہ جاتی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ملاقات کو اہم سیاسی رابطہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں مستقبل کی حکمتِ عملی اور تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔