ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائر اساتذہ و دیگر ملازمین کو آوٹ سائیڈر قرار، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا انوکھا حکمنامہ

ریٹائر اساتذہ و دیگر ملازمین کو آوٹ سائیڈر قرار، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا انوکھا حکمنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جہانگیر اشرف : جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کا انوکھا حکمنامہ، یونیورسٹی سے ریٹائر اساتذہ و دیگر ملازمین کو آوٹ سائیڈر قرار دے دیا گیا۔

رجسٹرار آفس نے وائس چانسلر کی منظوری سے سابق ملازمین پر یونیورسٹی داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ریٹائر و سابق ملازمین اور اساتذہ کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ریٹائر و سابق ملازمین کو یونیورسٹی آنے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ہے،یونیورسٹی انتظامیہ سے بغیر اجازت سابق و ریٹائر اساتذہ کو جی سی یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔