ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پیٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری،   پاکستانی مارکیٹ میں انتہائی سستی اور جدید الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔

معروف کمپنی انوریکس نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنی پہلی الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی XiO EV کی قیمتوں اور تفصیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ گاڑی چین میں تیار کی گئی ہے اور اسے پاکستان میں تین مختلف ویریئنٹس میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔  ان گاڑیوں کو شہریوں کی ڈرائیونگ کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 تینوں قسمیں ایک ہی چارج پر بالترتیب 140 کلومیٹر، 220 کلومیٹر اور 320 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی۔

 الیکٹرک کار XiO 140 کی قیمت  3،499,000 جبکہ بکنگ کی رقم 500،000  روپے مقرر کی گئی ہے، XiO 220 کی قیمت  4،199،000 روپے ، پرومو قیمت 3،999،000 روپے اور بکنگ کی رقم 600،000 روپے رکھی گئی ہے۔

 XiO 320 کی قیمت  5،199،000 روپے، پرومو قیمت: روپے 4،999،000 اور بکنگ کی رقم: روپے 700،000 ہے۔ 

 انوریکس کے مطابق XiO EV DC  فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتی ہے جس سے بیٹری کو صرف 30 منٹ میں 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔

 Inverex XiO EV  ایک چارج پر 320 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرتی ہے، DC  فاسٹ چارجنگ (30 تا 80 فیصد چارجنگ آدھے گھنٹے میں)

 XiO  کی لانچنگ کے ذریعے انوریکس پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں اینٹری دے دے گی۔