ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے

بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، گھٹیا مقاصد اور ناپاک عزائم بنانے والی مودی حکومت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی  اب اپنی ہار کا بدلہ مختلف طریقوں سے لینے کی کوششیں کررہے ہیں۔

پہلے بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا،تو اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔

یہ اقدام بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے بعد سامنے آیا جس میں بھارتی حکومت نے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ پاکستان سے تخلیق کردہ ہر قسم کی ویب سیریز، فلمیں، گانے اور پاڈکاسٹ سمیت تمام میڈیا کانٹنٹ کو بھارت کے اندر سے ہٹا دیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔