بارشوں کے حوالےسے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارشوں کے حوالےسے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا،  پنجاب ،گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد  میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔دیگر علاقوں میں  موسم خشک  اور گرم ہے گا .

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،    سوات ، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ  ،کرم اور کوہستان میں  آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں  موسم خشک اور گرم  رہے گا، مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،  گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer