مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئےانہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔