ہوائیں چلنے  سے گرمی کی شدت میں کمی،بارش ہو گی یا نہیں؟ جانئے

weather,rain forcast
کیپشن: Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر بھر میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر بھر میں 16 کلومیڑ کی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بارش کے 10 فیصد امکانات بتائے جا رہے ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے  شدید گرمی پڑ رہی ہے گرمی کے ستائے شہری یا تو نہروں کا رخ کر رہے ہیں یا ٹھنڈے مشروبات سے گرمی کی شدت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اب شہر میں ہوائیں چلنے سے گرمی میں کمی آئی ہے اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔