انجینئرنگ میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر

Entry test,Engneering students,Uet
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) یو ای ٹی لاہور نے پنجاب بھرکے انجینئرنگ اداروں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

رجسٹریشن کیلئے انٹری ٹیسٹ ٹوکن آن لائن اور حبیب بینک کی نامزد شاخوں پر 1500 کی ادائیگی پر دستیاب ہیں۔ٹوکن حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2022 ہے۔

آن لائن ڈیٹا انٹری اور ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہے۔حتمی ٹیسٹ 18 تا 22 جولائی کو لیا جائے گا۔ تجرباتی ٹیسٹ 15 اور 16 جولائی کو ہو گا۔انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان  28 جولائی کو کردیا جائے گا۔

طلباء انٹری ٹیسٹ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹadmission.uet.edu.pkسے حاصل کر سکتے ہیں۔

محدود نشستیں ہونے کے باعث کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے طلباء ٹوکن خرید کر رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کریں تا کہ انکی سیٹ مختص ہو۔