ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1500 روپے کے بعد اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ  گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 38 ہزار ایک سو روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 398 روپے ہوگئی ہے ۔

گزشتہ روز سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہواتھا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے تھی۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس پہنچ چکی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer