حفیظ شیخ کی گرفتاری ، عدالت کا نیب کو بڑا حکم

سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ
کیپشن: Ex Finance Minister Hafeez Sheikh
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے وطن واپسی پر حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزام کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عبد الحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

عدالت نے عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر نیب حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرے۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خرانہ عبدالحفیظ شیخ کیخلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے حفیظ شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر پر ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor